مردان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کا اجلاس

مردان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کا اجلاس

رستم(تحصیل رپورٹر)مردان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کا ایک اجلاس یر صدارت صدر ظاہر شاہ منعقد ہواجس میں فیصل محمد کنسلٹنٹ یواین ڈی پی ، محمد اور سحرش علی ایگزیکٹیو ایچ آرڈیپارٹمنٹ کے پی ایزمک نے شرکت کی، دورے کا مقصدمردان چیمبر کے ممبرز کونئے ملازمتوں اور اس کے متعلق جو بنیادی ضروریات درکار ہے سے آگاہی تھی۔پروگرام کے آغاز میں ظاہر شاہ صدر مردا ن چیمبر نے مہمانوں کا چیمبر آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مردان چیمبر کی روز اول سے یہ کوشش رہی ہے کہ تاجربرادری کے فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے اپنا کردار بھرپور او ر موثر انداز میں ادا کریں پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں مردان چیمبر کے ایگزیکٹیو کمیٹی ، جنرل باڈی ممبران، مردان کے تاجر تنظیموں کے صدور، جنرل سیکرٹریز ،تاجرادری کی کثیر تعداد کے علاوہ مردان چیمبر کے لیگل ایڈوائزر محمد معظم بٹ ایڈوکیٹ شامل ہے، ظاہر شاہ صدر مردان چیمبر نے آنے والے مہمانوں کی آمد پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مردان ریجن میں بہت سے ترقی کے مواقع موجود ہے مگر بنیادی ضروریات نہ ہونے کی وجہ سے ہم ان مواقع سے موثر انداز میں فائدہ نہیں اُٹھا سکتے ۔صدر ظاہرشاہ نے کہا کہ یواین ڈی پی اور کے پی ایزمک ایسے ادارے ہیں جو چیمبر کیساتھ جوائنٹ وینچر کی بنیاد پر کام کر یگی، جس دوران ہم اپنا کام احسن طریقے سے ادا کرسکتے ہیں۔ فیصل محمد کنسلٹنٹ یو این ڈی پی نے کہا کہ ہمارے آنے کا مقصد اُ ن افراد کا اسلیکشن اور پھر متعلقہ انڈسٹری اور کاروبا ر میں ایڈجسٹ کرناہے اُس نے مزید کہا کہ جن جن کارورباری طبقے کو جو بھی مسائل درپیش ہیں جن میں ایک اہم مسئلہ متعلقہ فیلڈ میں متعلقہ فرد کا بھر تی کرنا ہے جو کہ ایک انڈسٹری یا کمپنی کے لیے ایک مسئلہ ہوتا ہے اس میں موثر انداز میں رہنمائی اور مدد فراہم کرنا ہے۔فیصل محمد کنسلٹنٹ یو این ڈی پی نے کہا کہ ہمارا دو ماہ میں 200ہنر مند افراد کا مختلف شعبہ ہائے زندگی میں جاب کی سہولت فراہم کرنا ہے۔پروگرام کے آخر میں مردان چیمبرکے صدر ظاہر شاہ نے فیصل محمد کنسلٹنٹ یو این ڈی پی کو چیمبرآنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہمیں اُمیدہے کہ ہم اگر اسی طرح تاجربرادری کی خدمت کرتے رہے تو ہم ر ایک دن ضرور اپنا حدف کو عبور کرنے میں کامیا ب ہو جائینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر