ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک نہ کیا جائے ،طوری بنگش اقوام

ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک نہ کیا جائے ،طوری بنگش اقوام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاراچنار(نمائندہ پاکستان)مقامی انتظامیہ کے افسران طوری بنگش اقوام کے حقوق کا پاس رکھتے ہوئے ہمارے ساتھ سوتیلی ماں کا سا سلوک نہ کیا جائے طوری بنگش اقوام کے رہنما اور روحانی پیشوا علامہ فدا حسین مظاہری اور سیکرٹری انجمن حاجی نور محمد نے مرکزی جامع مسجد میں جتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسران کا تعلق چاہئے جس مسلک سے بھی ہو بحیثیت افسر وہ صرف اور صرف پاکستانی ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ فاٹا میں نظام کی تبدیلی کے بعد ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جن سے علاقے میں امن و امان کو نقصان پہنچتا ہوں انہوں نے کہا کہ خواتین کے اداروں میں مردوں کا داخلہ بند ہے اور بند ہی رہے گا زنانہ تعلیمی اداروں میں مرد حضرات کا داخلہ ہمیں منظور نہیں انہوں نے کہا کہ بجلی کے سلسلے میں پاراچنار کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے اگر اسکا ازلہ نہ کیا گیا تو ہم پرامن احتجاج کریں گیا این جی اوزکی جانب سے منظور نظر افراد کو نوازا جارہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ این جی اوز بلاتفریق تمام علاقوں کو یکساں نظر سے دیکھیں اور گذشتہ کئی سالوں سے نظر انداز اپر کرم میں بھی ترقیاتی کاموں کو سلسلہ شروع کیا جائے