ضلع کونسل کی 4اور تحصیل کونسل کی 2نشستوں پر آج ضمنی انتخابات ہونگے

ضلع کونسل کی 4اور تحصیل کونسل کی 2نشستوں پر آج ضمنی انتخابات ہونگے

مردان (بیورورپورٹ) ضلع کونسل کی 4 اور تحصیل کونسل کی 2نشستوں پرآج ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے 17امیدوار وں کے درمیان مقابلہ ہوگا ڈاگئی اور بخشالی یونین کونسلوں میں ضلعی نشست پر ون ٹوون کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے کل 1لاکھ 6سو 67افراداپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے 115پولنگ سٹیشنز قائم کردیئے گئے ہیں ضلع کونسل کی خالی نشستوں میں ڈاگئی ،بخشالی ،ڈھیری اور طور و شامل ہیں جبکہ تحصیل کونسل کی دوخالی نشستوں میں مردان کے خزانہ ڈھیری اور تحت بھائی تحصیل کا جلالہ یونین کونسل شامل ہیں تحصیل کونسل مردان کے یوسی خزانہ ڈھیری میں چار امیدوار وں کے درمیان مقابلہ ہوگا یوسی جلالہ کی نشست پر تین امیدوار آمنے سامنے ہیں ۔ضلع کونسل ڈاگئی کی نشست پر جو اے این پی کے مختیار لالا کی وفات سے خالی ہوچکی ہے پر پی ٹی آئی کے شاہ زیب اور اے این پی کے جمشید شاہ کے مابین ون ٹو ون مقابلہ ہوگا اس طرح طورو کی نشست پر تین امیدواروں اے این پی کے کرامت خان ،پی ٹی آئی کے انعام اللہ اور پی پی کے جنید کے درمیان معرکہ آرائی ہوگی یونین کونسل ڈھیری کی نشست پر تین امیدوارقسمت آزمائی کررہے ہیں جن میں عابدعلی ،عبدالولی اور ناصرعلی شامل ہیں جبکہ یونین کونسل بخشالی کی نشست پر جے یو آئی (ف) کے قاضی بشیراحمد کا تحریک انصاف کے رشید خان سے ٹاکراہوگا مجموعی طورپر ایک لاکھ چھ سو ستاسٹھ ووٹ ڈالے جائیں گے جن میں ڈسٹرکٹ کونسل میں 70530ووٹرزجبکہ تحصیل کونسل کے امیدواروں کے چناؤ کے لئے 30137افراد رائے دہی استعمال کریں گے اس مقصد کے لئے ضلعی نشستوں کے لئے 58پولنگ سٹیشن جبکہ تحصیل نشستو ں کے لئے 27پولنگ سٹیشن قائم کردیئے گئے ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر