پبی ،منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ملزمان فرار
پبی ( نما ئندہ پاکستان)رسالپورپولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔موٹرکارکے خفیہ خانوں 50 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد.ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)منصور امان تفصیلات کے مطابق :۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)منصور امان کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ گزشتہ شب کے کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کی جائے گی ۔اطلاع کو مصدقہ جان کر فوری طور پر ASP کینٹ تصور اقبال کی سربراہی میں SHO تھانہ رسالپور عالمگیر خان SI پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر منشیات سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام اور ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کا ٹاسک سونپ دیا۔ پولیس ٹیم نے مختلف جگہوں پر ناکہ بندیاں کی۔مسکین آباد نوے نہر رسالپور ناکہ بندی پر عالمگیر خانSI بمعہ پولیس نفری موجود تھے کہ ایک موٹر کار کو روکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن وہ روکنے کے بجائے ناکہ بندی سے تیزی سے گُزر گئی ۔پولیس نے اُسکا تعاقب کیا کچھ فاصلے طے کرنے کے بعد ملزمان موٹر کار کو چھوڑ کر رات کی تاریکی اور دھند کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے قریبی کھیتوں میں فرار ہوگئے۔موٹر کار نمبری 596LED کی تلاشی لینے پر اُسکے خفیہ خانوں سے 50 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کر لی گئی ۔جبکہ ملزمان کی تلاشی جاری ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)منصور امان نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے جس کے خاتمے کے لیے نوشہرہ پولیس اپنا بھرپور رول ادا کر رہی ہے۔موت کے سوداگروں کے خلاف ٹھوس بنیادوں پر نوشہرہ پولیس کی جدوجہد جاری رہے گی۔