صومالیہ ،کاربم دھماکہ ، 5افرقاد ہلاک ، 4زخمی

صومالیہ ،کاربم دھماکہ ، 5افرقاد ہلاک ، 4زخمی

موغا دیشو(آئی این پی)صومالی دارالحکومت موغادیشو میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد مارے گئے ہیں جب کہ 4زخمی بھی ہوئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالی دارالحکومت موغادیشو میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد مارے گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ آج ہفتے کے دن رونما ہوا، جس میں چار افراد زخمی بھی ہوئے۔ روئٹرز نے فوجی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس حملے کے بعد ایک اور دھماکا بھی ہوا تاہم اس کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ موغادیشو میں ماضی میں بھی اس طرح کے حملے ہوتے رہتے ہیں، جن کا الزام مسلم عسکریت پسندوں پر عائد کیا جاتا ہے۔

مزید : عالمی منظر