اتحادی افواج کو شام میں کام ختم کرنا ہے، فرانسیسی وزیر دفاع

اتحادی افواج کو شام میں کام ختم کرنا ہے، فرانسیسی وزیر دفاع

پیرس (اے پی پی) فرانس کے وزیر دفاع فلورنس پارلی نے کہا ہے کہ امریکی افواج کے انخلاء کے باوجود بین الاقوامی عسکری اتحاد کو شام میں داعش کو مکمل طور پر شکست دینی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کی نفی کی کہ داعش شام میں اب ختم ہو چکی ہے

، ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ کام ختم نہ کیا گیا تو یہ گروپ دوبارہ زور پکڑ سکتا ہے۔ پارلی کے بقول شام سے 2 ہزار امریکی فوجیوں کے انخلاء کے معاملے پر اتحادی ممالک کے درمیان بات چیت ہونی چاہیے۔

مزید : عالمی منظر