یورپ میں لاپتہ بیٹے کی جدائی میں والدہ بینائی کھو بیٹھی

یورپ میں لاپتہ بیٹے کی جدائی میں والدہ بینائی کھو بیٹھی

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)5 سال سے یورپ میں لاپتہ بیٹے کی جدائی میں والدہ بینائی کھو بیٹھی، دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں سے بیٹے کو تلاش کرنے کے لئے مدد کی اپیل،تفصیلات کے مطابق آصف الطاف13اپریل2013 سے یورپ میں لاپتہ ہے جس کا گھر والوں سے آخری رابطہ15سے16اپریل2013کو ہوا،آصف الطاف کا تعلق راولپنڈی سے ہے،آصف الطاف کے والدین نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور پاکستانی وزارت خارجہ سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے کو تلاش کرنے میں ان کی مدد کی جائے،اس کی جدائی میں والدین اور اس کے رشتے دار بہت پریشان ہیں اور اس کی والدہ جو کہ بینائی کھو چکی ہیں بہت علیل ہیں،انہوں نے وزیر داخلہ شہر یار آفریدی سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے کو تلاش کرنے میں مدد کی جائے۔

مزید : عالمی منظر