حساس ادارے کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہونے والا افغان باشندہ گرفتار

حساس ادارے کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہونے والا افغان باشندہ گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) حساس ادارے کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہونے والا افغان باشندہ گرفتار 4 موبائل اور افغان کارڈ برآمد کرلیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز ایک شخص حساس ادارے کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوا جسے مقامی کونسلر نے اندر داخل ہوتے دیکھا تو ہوائی فائرنگ کی اور پھر مذکورہ شخص کو قابو کرکے تھانہ صادق آباد پولیس کے حوالے کیا جبکہ ملزم کے 2 ساتھی فرار ہوگئے پولیس کے مطابق گرفتار شخص افغان شہری ہے جس سے چار موبائل فونز اور افغان رجسٹریشن کارڈ برآمد کیا گیا ہے ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ وہ عمارت سے کوڑا جمع کرناچاہتا تھا۔

باشندہ گرفتار

مزید : صفحہ آخر