امریکہ کے تجارتی راز چرانے کا الزام ، چینی باشندہ گرفتار

امریکہ کے تجارتی راز چرانے کا الزام ، چینی باشندہ گرفتار

واشنگٹن(اظہر زمان، بیوروچیف) ہانگ جن نامی ایک چینی باشندے نے ایک امریکی کمپنی کی توانائی سے متعلق معاملات کو غیر قانونی طور پر خفیہ طریقے سے چرایا جس کی بناء پر اسے گرفتار کرلیا گیا، امریکی محکمہ انصاف کی ایک پریس ریلیز کے مطابق اس باشندے نے اپنی چینی کمپنی کو فائدہ پہنچانے کیلئے جسکا وہ ملازم تھا سینکڑوں فائلیں ڈاؤن لوڈ کیں۔ یہ معلومات ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کی ایک پراڈکٹ کے بارے میں تھیں، اسے آئندہ بدھ کو عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ چینی کمپنی ’’ فلپس 66‘‘نے گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا وہ ایف بی آئی کے تفتیش کاروں سے پورا تعاون کریں گے۔

چینی باشندہ

مزید : صفحہ آخر