ایوان صدر کے دروازے ایک بار پھرشہریوں کیلئے کھل گئے

ایوان صدر کے دروازے ایک بار پھرشہریوں کیلئے کھل گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایوان صدر کو ایک بار پھر عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے، صبح 9 سے 12 پھر دوپہر ایک بجے سے سہ پہر 4 بجے تک سیر کی جاسکے گی۔سرکاری عمارتوں کو عوام کیلئے کھولنے کا سلسلہ نہ تھما، ایوان صدر کے دروازے ایک بار پھر لوگوں کیلئے کھل گئے۔ ایوان صدر صبح 9 بجے سے 12 بجے اور دوپہر ایک بجے سے سہ پہر4 بجے تک کھلا ہے۔ اہم سرکاری عمارت کے اندر جانے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد صبح سے ہی جمع ہوگئی۔بچے بڑے سبھی پہنچے، شہریوں کو شناختی کارڈ دکھا کر اندر جانے کی اجازت ملی، ایوان صدر کے باہر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، اس سے پہلے 8 دسمبر کو بھی ایوان صدر شہریوں کے لیے کھولا گیا تھا۔
ایوان صدر

مزید :

صفحہ آخر -