موجودہ صورتحال ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے زہر قاتل ،چودھری نثار

موجودہ صورتحال ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے زہر قاتل ،چودھری نثار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کا کہنا ہے پاکستان کی سیاست میدان جنگ کا نقشہ پیش کررہی ہے، موجودہ صورتحال پاکستان کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور مستقبل کیلئے زہر قاتل ہے، حکومت اپوزیشن کو سانس لینے اور اپوزیشن حکومت کو کار کر د گی دکھانے کیلئے موقع دے ، نام نہاد احتساب کے ذریعے سیاسی جماعتوں کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔گزشتہ روز نجی ٹی وی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں انکا مزید کینا تھا امریکہ اور افغان طالبان کے مابین مذاکرات مثبت پیش رفت ہے، پاکستان کوامریکہ طالبان مذاکرات پر بلا جو ا ز کریڈٹ لینے سے گریز کرنا چاہیے، معاملے پر پیشرفت نہ ہونے سے یہ صورتحال پاکستان کے گلے پڑ سکتی ہے۔ پاکستان نے تمام فریقین کو ایک میز پر لانے کیلئے پہلی بار کردار ادا نہیں کیا، اڑھائی سال قبل مری مذاکرات اس سلسلہ کی کڑی تھے، حکومت منتیں ترلے کرنے کے باو جو د بھارت کو مذاکرات کی میز پر نہیں لاسکی، پاکستان سے دوستی مودی کے ضمیر میں شامل نہیں ، عمران خان کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دینا در ست اور مثبت قدم تھا، عمران خان کی بھارت سے یکطرفہ تعلقات کی بحالی کیلئے کوششیں پاکستان اور عوام کی عزت نفس سے متضاد ہیں ۔

چودھری نثار

مزید : علاقائی