نیب حکام خواجہ سعد رفیق کو بذریعہ موٹر وے لاہور پہنچا دیا

نیب حکام خواجہ سعد رفیق کو بذریعہ موٹر وے لاہور پہنچا دیا

اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کو اسلام آباد سے لاہور روانہ کردیا گیا،نیب حکام خواجہ سعد رفیق بذریعہ موٹر وے لیکر گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق کی روانگی ہفتہ کی صبح 7 بجے ہوئی ،نیب حکام پروڈکشن آرڈر کے تحت ان قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے لائے تھے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے جمعہ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔ پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد نیب لاہور نے سعد رفیق کو جمعرات کو لاہور سے اسلام آباد منتقل کیا ۔ قومی اسمبلی کے سیشن کے دوران سعد رفیق کی پارلیمنٹ لاجز میں واقع سرکاری رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔

نیب

مزید : علاقائی