پنجاب حکومت کے لاء افسروں کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پنجاب حکومت کے لاء افسروں کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (نامہ نگار خصوصی) پنجاب بھر میں تعینات ہونے والے صوبائی حکومت کے لاء افسران کی تعیناتی چیلنج کر دی گئی ہیں ،اس سلسلے میں نصیب مسیح نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں نئے تعینات ہونے والے پنجاب حکومت، تمام ایڈیشنل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو فریق بنایا گیا ہے ، درخواست میں کہا گیا ہے پنجاب حکومت کے لاء افسر ان کی تعیناتی کرتے وقت اقلیتوں کو نمائندگی نہیں دی گئی، لاء افسران کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے اور اقلیتوں کو شامل کرکے نئے سرے سے لاء افسروں کے تقرر کا حکم دیا جائے۔

تعیناتی چیلنج

مزید : علاقائی