پروفیسر کی ہتھکڑیوں میں جھکڑی لاش ظلم کی انتہا ہے،اللہ بخش قیصر

پروفیسر کی ہتھکڑیوں میں جھکڑی لاش ظلم کی انتہا ہے،اللہ بخش قیصر

لاہور(پ ر) پاکستان ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر اللہ بخش قیصر اور جنرل سیکرٹری وحید مراد نے کہا ہے کہ پروفیسر میاں جاوید مرحوم کی ہتھکڑیوں میں جھکڑی لاش عمرانی حکومت۔ نیب اور محکمہ جیل خانہ جات کے ذمہ داران کی سفاکیت، بے حسی اور ظلم و بر بریت کا منہ بولتا ثبوت ہے ا۔ ہمارا چیف جسٹس آف پاکستان سے معصومانہ سوال ہے کہ کیا طبیعت بگڑنے پر زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا پروفیسر مرحوم کو ہتھکڑیوں میں جھکڑ کر ہسپتال لانا ضروری تھا جواب یقیناً نفی میں آئے گا۔

لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ فی الفور ذمہ داران کا تعین کر کے ان قاتلوں کا محاسبہ کیا جائے تاکہ مستقبل میں اسطرح کے واقعات سے بچا جا سکے اور آئندہ کوئی مظلوم ہتھکڑیوں میں جھکڑا بستر مرگ پر پڑا نظر نہ آئے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے ایکشن کا انتظار کیا جائے گا بصورت دیگر تمام اساتذہ تنظیموں کا اجلاس طلب کر کے نیب آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1