ڈاکے ،چوریاں،شہری لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم
لاہور(کرائم رپورٹر ) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات ،موبائل فون،کاروں و موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا ذرائع کے مطابق شا لیما ر کے علاقے میں چوری کی بڑی واردات نامعلوم چور کروڑوں مالیت کا سونا ،47لا کھ کے پر ائز با نڈ ز ،2 ڈائمنڈ کی انگو ٹھی اور ایک راڈو کی گھڑ ی ودیگر سا ما ن چوری کر کے فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق شا لیما ر کے علا قہ مین با زار میں صرافہ بازار میں جوہری کی دکان میں نقب زنی کی بڑی واردات میں ملزمان145تو لے سو نا،47لا کھ کے پر ائز با نڈ ز 2ڈائمنڈ کی انگو ٹھی ،ایک راڈو گھڑ ی ودیگر سا ما ن دوکا ن کے کنڈ ے تو ڑ کر فر ار ہو گئے۔ دکان مالک محمد ارشد نے مین با زار با غبا نپو رہ میں ند یم ارشد کے نا م سے جیو لر ز کی دوکا ن بنا ر کھی تھی نا معلو م چو روں بازار بند ہونے کے باعث دوکا ن کے کنڈ ے کاٹ کر دکان میں داخل ہوئے اور دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کا کنکشن بھی کاٹ دیا ، کرائم سین یونٹ کی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔شا لیما ر پولیس کے مطابق دکان مالک کی درخواست پر کا روائی شر وع کر دی گئی ہے ملز مو ں کی گر فتا ری کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئی ہے جلد ہی ملز مو ں کو گر فتا ر کر لیا جا ئے گا ۔مغل پو رہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر اخترکے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 3 لاکھ 45 ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے منا واں میں 3ڈاکو گھر میں گھس کرشر یف اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر 2لاکھ20ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ ٹا ؤ ن شپ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے فر خ اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ روپے نقدی و طلائی زیورات،ڈیفنس سی سے جمیل سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 55ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ بھاٹی گیٹ اور ہربنس پورہ سے گاڑیاں اور فیکٹری ایریا،شاہدرہ،شیر ا کو ٹ،نو لکھا ،لیا قت آ با د اور مزنگ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔