قلعہ گجر سنگھ میں مسیحی پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں کرسمس تقریب

قلعہ گجر سنگھ میں مسیحی پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں کرسمس تقریب

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران وملازمین کے اعزاز میں کرسمس تقریب کاانعقادکیا گیا جس میں سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی،تقریب میں ان کے علاوہ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی ہارون عمران گل، پیٹرگل،بشپ آف لاہورعرفان گل، بشپ سبیٹن، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر، ڈٰی آئی جی انویسٹی گیشن انعام وحید، ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) مستنصر فیروز، سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک، ایس ایس پی ایڈمن منتظر مہدی اورمختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے مسیحی رہنماؤں، مسیحی پولیس ملازمین نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر سی سی پی او لاہور بی اے ناصرکا کہنا تھا کہ کرسمس کا تہوار محبت، امن و سلامتی، خوشیاں بانٹنے اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے،تقریب میں مختلف گرجا گھروں اور سکولوں کے بچوں نے کرسمس کی خوشیوں کے حوالے سے رنگا رنگ پروگرام پیش کیئے۔ بعدازاں سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے ڈی آئی جی آپریشنز محمد وقاص نذیر،سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک ودیگر اعلیٰ پولیس افسران،اراکین صوبائی اسمبلی اور مذہبی رہنماؤں و پولیس ملازمین کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا۔سی سی پی او لاہور بی اے ناصر اور سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے41 مسیحی ٹریفک اہلکاروں میں پانچ پانچ ہزار روپے عیدی اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

مزید : علاقائی