منڈی میں بہاؤالدین میں مدرسہ کی بندش دین دشمنی ہے،علماء

منڈی میں بہاؤالدین میں مدرسہ کی بندش دین دشمنی ہے،علماء

لاہور(لیڈی رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے رہنماؤں نے منڈی بہاؤ الدین میں مدرسہ کی بندش پر احتجاج کرتے ہوئے اسے دین دشمن کارروائی قراردیاہے ۔حفظ قرآن کے مدرسے کو سیل کر کے عذاب خداواندی کو دعوت دی ہے۔علماء نے کہا کہ حکومتی یقین دہانی کے باوجود مدرسہ کو جلد نہ کھولا گیا تو علماء اور مذہبی جماعتیں راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگی ان خیالات کا اظہارعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا عبدالعزیز، قاری جمیل الرحمن اختر، ،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ،مولانا خالدمحمود، مولانا سعید وقار، مولانا قاری ظہورالحق ودیگر علماء نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔دینی مدارس کی برکت سے پاکستان دین کے قلعہ اورپاکستان کی نظریاتی سرحوں کے محافظ ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1