35 تھانوں کے اہلکاروں کو لاء اینڈ آرڈر کی ڈیوٹی سے استثنیٰ مل گیا

35 تھانوں کے اہلکاروں کو لاء اینڈ آرڈر کی ڈیوٹی سے استثنیٰ مل گیا

لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے بڑے تھانوں کی حدود میں بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پانے کے لیے اچھا اقدام،35 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور اہلکاروں کو لاء اینڈ آرڈر کی ڈیوٹی سے استثنیٰ دے دیا۔ان تھانوں کے ایس ایچ اوز ، ماتحت افسران اور اہلکار صرف ریکارڈ یافتہ ملزموں کو پکڑنے پر توجہ دیں گے۔لاء اینڈ آرڈر کی ڈیوٹیوں سے چھوٹ حاصل کرنے والے تھانوں میں نواب ٹاؤن ، شاہدرہ ، اقبال ٹاؤن ، نشتر کالونی ، باغبانپورہ ، فیکٹری ایریا ، جوہر ٹاؤن ، کاہنہ ، ساندہ ، اسلام پورہ ، گرین ٹاؤن ، گلشن راوی ، مغل پورہ، چوہنگ ، ہربنس پورہ ، ستوکتلہ ، نواں کوٹ ، سبزہ زار ، رائے ونڈ سٹی ، ٹاؤن شپ ، شاد باغ ، لیاقت آبا د ، گجر پورہ ، قلعہ گجر سنگھ ، ہنجروال ، سندر ، مناواں ، شالیمار، فیصل ٹاؤن ، غازی آباد ، شفیق آباد ،لٹن روڈ ، شمالی چھاؤنی ، جنوبی چھاؤنی اور شاہدرہ ٹاؤن شامل ہیں۔ شہر میں ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی 70 فیصد وارداتیں ان تھانوں کی حدود میں ہوتی ہیں۔ ایس ایچ اوز کو ٹاپ 100 ریکارڈ یافتہ ملزموں کی لسٹیں فراہم کر دی گئیں۔

تھانوں کی سطح پر سب انسپکٹرز کی سربراہی میں ٹیمیں بنا دی گئی ہیں۔

مزید : علاقائی