ایل ڈی اے آفس جوہرٹاؤن میں کرسمس تقریب،ڈی جی نے کیک کاٹا

ایل ڈی اے آفس جوہرٹاؤن میں کرسمس تقریب،ڈی جی نے کیک کاٹا

لاہور(سٹی رپورٹر )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مسیحی ملازمین کو کرسمس کی مبارک باد دینے کے لئے گزشتہ روز ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہو ئی جس میں ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے آمنہ عمران خان نے کیک کاٹا۔

اور مسیحی ملازمین کو مبارک باد دی۔اس موقع پرایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹرز ) راناعبد الشکور ‘ لیڈی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عاطفہ ناہید ‘ دیگر افسران اور ایل ڈی اے کے مسیحی ملازمین بھی موجود تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1