تجاوزات کے نام پر لاکھوں لوگوں سے روزگار چھینا گیا،اشرف بھٹی

تجاوزات کے نام پر لاکھوں لوگوں سے روزگار چھینا گیا،اشرف بھٹی

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان نے مہنگائی ‘بے روز گاری اور ڈالر کو ڈیڑھ سو روے تک پہنچا کر حقیقت میں دو نہیں بلکہ ایک نیاپاکستان بنادیا ہے عمران خان نے ایک کروڑ نئی نوکریاں دینے کا نعرہ لگایا اور تجاوزات کے نام پر آپریشن میں لاکھوں لوگوں سے روز گار چھین کر واقعی سو دنوں میں پاکستان کو بدل دیا ہے ؟

اور تباہی مچادی ہے اور پی ٹی آئی اب عملی طور پر ایک سونامی بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عمران خان کو تباہی مچانے مزید بربادی کرنے کی اجازت نہیں دے گی پی ٹی آئی کی وجہ سے اب ہر خاص و عام یہ کہنے پر مجبور ہو گیا ہے کہ پی ٹی آئی تو ملک میں تباہی آئی تباہی و بربادی کا دوسرا نام پی ٹی آئی بن چکی ہے اس جماعت نے عوام سے سکھ کا سانس بھی چھین لیا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1