بھٹو خاندان نے ہمیشہ جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے قربانیاں دیں، عدنان سرور

بھٹو خاندان نے ہمیشہ جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے قربانیاں دیں، عدنان ...

لاہور (سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما پی پی پی لاہور کے فنانس سیکرٹری چوہدری عدنان سرور گورسی نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی بقاء کیلئے بھٹو خاندان نے قربانیاں دے کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ جسکی وجہ سے جمہوریت کو تقویت ملی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری پر پہلے بھی نام نہاد مقدمات بنائے گئے جسکی وجہ سے انہوں نے 111/2سال جیل کاٹی ۔ اب پھر موجودہ حکمرانوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ممکنہ گرفتاری کیلئے منصوبے تیار کیے ہیں۔لیکن آصف علی زرداری کی گرفتاری سے کوئی فرق نہیں پڑے گا بلکہ یہ انتقامی کاروائی ہوگی۔ جبکہ جمہوریت میں انتقامی کاروائی نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قائد جمہوریت شہید ذوالفقار علی بھٹو ، محترمہ بے نظیر بھٹو، میرمرتضیٰ بھٹو، شاہنواز بھٹو اور دیگر نے جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیں۔ جو تاریخ کے سنہری اوراق میں لکھی جائینگی۔انہوں نے کہا کہ پی پی پی اور بھٹو خاندان کو ختم کرنے والے خود ختم ہوگئے لیکن پارٹی اور پارٹی کا منشور آج بھی زندہ ہے۔ پی پی پی کارکن اور جیالے پارٹی کی ہر کال پر پہرہ دیں گے اور جمہوریت پر آنچ نہیں آنے دیں گے اور نہ ہی کسی انتقامی کاروائی ، سازش کو کامیاب ہونے دیں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ایک اشارے پر اپنی جانیں نچھاور کرنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔ مخالفین کی ہر اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کیلئے ہروقت تیار ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1