شالامارنرسنگ کالج کا تیسرا کانووکیشن ،62طلبہ میں ڈگریاں تقسیم

شالامارنرسنگ کالج کا تیسرا کانووکیشن ،62طلبہ میں ڈگریاں تقسیم

لاہور ( سٹی رپورٹر )شا لامار نرسنگ کالج کے تیسرے کانووکیشن کا انعقادکیا گیا ۔ اس حو الے سے شالامارانسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے چوہدری نذر محمد آڈیٹوریم میں ایک پر وقار تقریب ہوئی جس میں کالج سے پاس آؤٹ ہونے والے62 نرسنگ گریجویٹس میں ڈگریاں اور میڈل تقسیم کیے گئے ۔مہمان خصوصی پرووائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ندیم افضل اور گیسٹ آف آنر چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹیز شالامار انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسزشاہد حسین تھے۔ ٹرسٹی سید بابر علی ،چودھری عمر سعید ،چیف ایگزیکٹو شالامار انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز بریگیڈئر (ر) انیس احمد ،پرنسپل شالا مار میڈیکل اینڈ دینٹل کالج پروفیسر زاہد بشیر ،چیف آپریٹنگ آفیسر شالامار ہسپتال بریگیڈئر (ر) محمد نسیم اعجاز ،پرنسپل شالامار نرسنگ کالج مسز نسیم رفیق اور کالج کے دیگر اساتذہ، طلبہ اور ان کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

نرسنگ کے شعبہ سے وابستہ ہونے والے طلبہ سے خصوصی حلف بھی لیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ندیم افضل نے کالج کے سیشن 2013,17کے بیسٹ گریجویٹ مسٹر حسین مختار اورسیشن 2014,18کے مسٹر آکاش سیموئیل کو گولڈ میڈل سے نواز ۔ چیئر مین بورڈ آف ٹرسٹیز شاہد حسین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نرسنگ کالج کے اغراض ومقاصد بیان کیے ۔قبل ازیں پرنسپل شالامار نرسنگ کالج مسز نسیم رفیق نے کالج کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1