پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیراہتمام طلبہ و طالبات کیلئے تعارفی پروگرام

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیراہتمام طلبہ و طالبات کیلئے تعارفی پروگرام

لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام یونیورسٹی میں سال 2018ء میں داخلہ لینے والے طلباؤ طالبات کیلئے تعارفی پروگرام اختتام پذیر ہوگیا۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں چیف لائبیریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی، فیکلٹی ممبران اور انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے طلباؤ طالبات نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی نے کہا کہ گزشتہ ماہ شروع کئے گئے تعارفی پروگرام سے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے تقریباً آٹھ ہزار طلبہ نے استفادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ لائبیریری کے استعمال سے متعلق معلومات کو طلبہ نے سود مند قرار دیا۔

انہوں نے پروگرام کامیاب بنانے کیلئے اقدامات پر اپنے پروفیشنلز کی تعریف کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1