آئی ایم ایف کی شرائط میں روپے کی قدر میں کمی سرفہرست ہے،میاں ایوب

آئی ایم ایف کی شرائط میں روپے کی قدر میں کمی سرفہرست ہے،میاں ایوب

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ قرض کے اجرا ء کیلئے آئی ایم ایف کی شرائط میں روپے کی قدر میں کمی سرفہرست ہے لہٰذاتحریک انصاف کی حکومت نے روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی اور ڈالر کو اونچی اُڑان دیکر ملک پرقرضوں کا بوجھ 430 ارب روپے بڑھا دیا ہے، ڈالرکی بڑھتی ہوئی قدرسے ملک میں مہنگائی کا سیلاب اُمڈ آئے گا، روزمرہ استعمال کی ضروری درآمدی اشیاء سمیت ہرشے کی قیمت بڑھ جائے گی ۔گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 36 فیصد اضافہ ہوچکا ہے اور تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد سے ڈالر کی قیمت میں 19 روپے 50 پیسے تک اضافہ ہوچکا ہے۔

اس سے ملکی اور غیر ملکی قرضوں میں 1377 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار کی اب تک کی کارکردگی نے ثابت کردیا ہے کہ حکومت کے پاس باتوں اور دعوؤں کے سوا کچھ نہیں۔

میاں ایوب

مزید : میٹروپولیٹن 1