رانا کاشف کے والد ٹھیکیدار محمد صدیق فیصل آباد میں سپرد خاک

رانا کاشف کے والد ٹھیکیدار محمد صدیق فیصل آباد میں سپرد خاک

لاہور(سٹی رپورٹر) معروف ٹی وی اینکر رانا کاشف صدیق کے والد رانا محمد صدیق ٹھیکیدار گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔ان کی عمر 72سال تھی ۔مرحوم کی نماز جنازہ دربار قائم شاہ سائیں فیصل آباد میں ادا کی گئی جس میں معروف سیاسی ، سماجی ، صحافتی شخصیات سمیت مرحوم کے عزیز و اقارب میں بڑی تعداد میں شرکت کی بعدازاں انہیں قائم شاہ سائیں قبرستان میں ہی سپرد خاک کر دیا گیا رانا محمد صدیق کے ایصال ثواب کے لئے رسم قل آج بروز اتوار بعد نماز ظہر ان کی رہائش گاہ واقعہ غلام محمد آباد فیصل آباد میں ادا کی جائے گی اس موقعہ پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و دعا بھی ہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1