گورنمنٹ ہائی سکول مین مارکیٹ ٹاؤن شپ کی سکول کمیٹی کا اجلاس

گورنمنٹ ہائی سکول مین مارکیٹ ٹاؤن شپ کی سکول کمیٹی کا اجلاس

لاہور(پ ر)گورنمنٹ ہائی سکول مین مارکیٹ ٹاؤن شپ کی سکول کونسل کا خصوصی اجلاس پرنسپل مدثر حسین کی صدارت میں ہوا، مہمان خصوصی MPA راشدہ خانم تھیں، اس موقع پر سکول کونسل کے ممبران محمد سرفراز خان، سابقہ EDO سعید کھوکھر ، برکت علی، سردار گجر، مبارک علی ، مدثر لودھی، سلیم اور جواد خان نے خصوصی شرکت کی، اجلاس میں پرنسپل مدثر حسین نے سکول کی کارکردگی اور مسائل پر روشنی ڈالی

، ایم پی اے راشدہ خانم نے سکول کے متعلقہ ہدایات بھی جاری کیں ، اس موقع پر سکول کے گراؤنڈ کو اپ گریڈ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیااور سکول میں اپریل کے ماہ میں ہاکی ٹورنمنٹ بھی کروانے کا اعلان کیا گیااس موقع پر محمد سرفراز خان نے ایم پی اے راشدہ خانم سے سکول میں صاف شفاف پانی کے لیئے فلٹریشن پلانٹ لگانے کی استدعا کی جس پر انہوں نے یقین دہانی کروائی کے سکول میں فلٹریشن پلانٹ لگایا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1