مقبوضہ کشمیر لائن آف کنٹرول، بھارتی دہشتگردی ، 6کشمیری اور پاک فوج کا جوان شہید

مقبوضہ کشمیر لائن آف کنٹرول، بھارتی دہشتگردی ، 6کشمیری اور پاک فوج کا جوان ...

موقبوسرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور قابض فوج نے ضلع پلوا مہ میں گھر گھر تلاشی کے دوران مزید 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق نوجوانوں کو بھارتی فوج، پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور اسپیشل آپریشن گروپ نے پلوامہ کے علاقے آرام پورہ میں محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا۔دوسری جانب کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی، علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔حالیہ شہا دتیں ایک ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب دو روز قبل ہی مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج کی مدت مکمل ہونے پر قابض بھارتی حکومت نے وادی میں صدارتی راج نافذ کیا ہے۔ صدارتی راج کے تحت ریاست کے تمام آئینی، انتظامی اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل ہوجائیں گے۔

کشمیری شہید

مزید : صفحہ اول