ن لیگ اور پی پی کو یکسو ہوکر اپوزیشن کا ساتھ دینا ہوگا، حافظ حسین احمد

ن لیگ اور پی پی کو یکسو ہوکر اپوزیشن کا ساتھ دینا ہوگا، حافظ حسین احمد

ڈیرہ غازی خان(صباح نیوز)جمعیت علمااسلام کے مرکزی ترجمان اورمتحدہ مجلس عمل کے کمیٹی کے سربراہ حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ اب مسلم لیگ ن) اور پیپلزپارٹی کو یکسوہوکراپوزیشن کا ساتھ دینا ہوگا۔ ورنہ کل اقتدار کی باریاں لینے والوں کی اب احتساب کی باریاں لگے گیں وہ ہفتہ کو اخباری نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے ،اانہوں نے کہا صدارتی الیکشن میں زرداری اور شریف برادران مصالحت کی آس میں مصلحت کا شکار نہ بنتے تو شاید ان کو موجودہ صورت حال کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے حوا لے سے مولانافضل الرحمن کی قیادت میں ایم ایم اے نے کوئٹہ ،پشاور ،کراچی،لاہوراورسکھر میں ملین مارچ کیا-اور آج مظفرگڑھ میں بھرپورمظاہرہ ہورہا ہے۔ لیکن ان تمام پروگراموں میں دونوں پارٹیوں کے ر ہنماوں کی ٹوکن شرکت بھی نہیں کی۔ حافظ حسین احمد نے کہا اسکے باوجود آج بھی مولانا فضل الرحمن منتشر اور بکھری اپوزیشن کو متحد ویکجا کرنے کیلیے کوشاں ہیں۔

حافظ حسین

مزید : علاقائی