مصری فوج کی کارروائی ، 8دہشت گرد ہلاک ، متعدد گرفتار
قاہرہ (آئی این پی/شِنہوا)مصر کے سیکیورٹی اداروں نے کرسمس کے موقع پر دہشت گردی کی خطرناک سازش ناکام بناتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک اور کئی حراست میں لے لیے۔مصری وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کالعدم مذہبی جماعت اخوان المسلمون کے وفادار ایک گروپ'حسم' کے جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ یہ جنگجو گروپ مصری قبطی عیسائیوں کو نشانہ بنانے اور کرسمس کے موقع پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔الجیزہ گورنری کے المنیب کے مقام پر کی گئی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور کئی گرفتار کرلیے گئے ۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا۔