برطانوی پولیس نے اغوا شدہ بحری جہازچھڑا لیا

برطانوی پولیس نے اغوا شدہ بحری جہازچھڑا لیا

لندن(آئی این پی)برطانیہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ دریائے ٹیمز کے نزدیک اطالیہ کے ایک کارگو جہاز کا کنٹرول واپس لینے کے حوالے سے اس کا آپریشن مکمل ہو گیا ہے اور جہاز کو محفوظ بنا لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق آپریشن کی تکمیل پر چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا جب کہ اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس سے قبل مذکورہ جہاز کی آپریٹنگ کمپنی کے ترجمان نے بتایا تھا کہ چار افراد نے جہاز کے عملے کو دھمکی دی ہے۔برطانوی اخبار The SUN کے مطابق برطانوی اسپیشل فورسز ساحل کے نزدیک کنٹینروں کے حامل اغوا شدہ بحری جہاز کو واپس لینے کے واسطے دھاوے کی تیاری کر رہی تھیں۔اخبار نے مزید بتایا کہ اسپیشل فورسز کے 25 کے قریب کمانڈوز کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے علاقے میں پہنچایا گیا۔

برطانوی پولیس نے جمعے کے روز بتایا تھا کہ اسے جہاز پر کسی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس نے واضح کیا کہ وہ اس واقعے کو قزاقوں یا دہشت گردوں کی کارروائی شمار نہیں کر رہی ہے۔

مزید : عالمی منظر