اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کی سرنگوں کی مسماری شروع کر دی

اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کی سرنگوں کی مسماری شروع کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیلی فوج نے فلسطین کے لبنان کی سرحد پر حزب اللہ کی سرنگوں کی مسماری کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے شمالی سرحد پر حزب اللہ کی طرف سے کھودی گئی سرنگوں کی مسماری شروع کر دی ہے۔ ان سرنگوں کا انکشاف تین ہفتے قبل کیا گیا تھا۔اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان کی سرحد پر بنائی گئی حزب اللہ کی سرنگوں کی مسماری شروع کر دی گئی ہے اور انہیں مکمل طور پر مسمار کیے جانے تک یہ آپریشن جاری رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کی سرنگوں کی مسماری کیلئے جدید وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل شام میں ایران کی بڑھتی سرگرمیوں کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -