پیوٹن نے نا بینا لڑکی کی خواہش پوری کر دی

پیوٹن نے نا بینا لڑکی کی خواہش پوری کر دی

ماسکو (این این آئی)روسی صدر پیوٹن نے ایک نا بینا لڑکی کی خواہش پوری کر کے عوام کے دل جیت لئے۔ریجینا نامی اٹھارہ سالہ نابینا لڑکی صحافی بننے کی خواہش کا اظہار کیا اور روسی صدر پیوٹن کا انٹر ویو لینے پہنچی۔روسی صدر نے نا صرف خوشگوار ماحول میں اس لڑکی سے ملاقات کی بلکہ انٹرویو دیتے ہوئے اس کے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔صدارت سنبھالنے سے لر کر درپیش مشکلات تک روسی صدر پیوٹن نے کھل کر اظہار رائے کیا اور اپنے تجربات شیئر کئے۔انٹرویو کے اختتام پر لڑکی نے پیوٹن کا شکریہ ادا کیا اور انہیں چھونے کی خواہش کا اظہار کیا۔پیوٹن کے چہرے کو چھوتے ہوئے انہیں ہینڈسم بھی قرار دیا جبکہ پیو ٹن نے نہایت شفقت سے نابینا لڑکی کے ہاتھ کو بھی چوما۔بعد ازاں ریجینانے صدر پیوٹن سے ملاقات کے بارے میں ا ظہار رائے کرتے ہوئے کہا کہ وہ صدر کا انٹرویو کرتے کچھ نروس تھی تاہم بعد ازاں روسی صدر کی حو صلہ افزائی کی اور نابینا لڑکی نے مستقبل میں وہ مختلف شخصیات کے انٹرویو لے گی اور پریزنٹر بھی بنے گی۔

مزید : عالمی منظر