اینٹی کرپشن انسپکٹر ذوالفقار علی مری کو 6سال قید کی سزا سنادی گئی

اینٹی کرپشن انسپکٹر ذوالفقار علی مری کو 6سال قید کی سزا سنادی گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن عدالت نے کرپشن کا الزا م ثابت ہونے پر انسپکٹر ذوالفقار علی مری کو 6سال قید کی سزا سنادی ہے ۔صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مجرم انسپکٹر نے دوران تفتیش دستاویزات میں جعل سازی کی۔صوبائی اینٹی کرپشن کے انسپکٹر ذوالفقار علی مری نے دھوکہ دہی اور کرپشن کی,فیصلہ صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ کے جج اقبال حسین میتھلو نے سنایا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر