امریکی سیاح کراچی کے بن کباب کا دیوانہ ہو گیا

امریکی سیاح کراچی کے بن کباب کا دیوانہ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)امریکی سیاح مارک ویئن نے پاکستان کے مزیدار کھانوں کے ذائقے کے بارے میں جاننے کے لئے سفر شروع کیا تو کئی شہروں سے ہوتا ہواروشنیوں کے شہر کراچی تک آ پہنچا ۔مارک ویئن نامی سیاح کراچی پہنچاتو کئی مزیدار کھانے کھائے وہیں کراچی کے اسٹریٹ فوڈ میں سب سے منفرد اور مزیدا دبن کباب کو پایا۔امریکی سیاح کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ،ویڈویو کے مطابق مارک نے نا صرف بن کباب بننے کا پورا طریقہ دیکھا بلکہ گرما گرم بن کباب کھا کر اپنی انگلیاں چاٹنے پر بھی مجبور ہو گیا۔مارک کونا صرف کراچی کے کھانوں اور ذائقے نے بے حد متاثر کیابلکہ مقامی افرا دکی مہمان نوازی نے بھی اسے حیران کر دیا۔مارک نے ایک ایک لقمہ نہایت لطف اندوز ہو کر کھایا اورذائقے کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا۔امریکی سیاح کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور جس نے بھی کراچی کی سیر پر مبنی یہ دلچسپ ویڈیو دیکھی ،سراہے بغیر نہ رہ پایا۔