اشتعال انگیز تقریر ،دو مقدمات اے کلاس کرنے کی درخواست دائر

اشتعال انگیز تقریر ،دو مقدمات اے کلاس کرنے کی درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کے دو مقدمات میں اہم پیش رفت، تھانہ سہراب گوٹھ کے تفتیش افسرنے مقدمات اے کلاس کرنے کی ایک اور درخواست دائر کردی۔ہفتہ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں ایم کیوایم بانی کی اشتعال انگیز تقریر کے مقدمات کی سماعت کے موقع پر فاروق ستار، عامر خان، خواجہ اظہار، میئر کراچی ودیگر پیش ہوئے جہاں پولیس کی جانب سے درخواست دائر کی گئی کہ تھانہ سہراب گوٹھ میں درج دو مقدمات بے بنیاد ہیں ،مقدمات گل خان اور ہاشم خان کی مدعیت میں درج کئے گئے ،ایف آئی آر اور چالان میں درج مدعیوں کے رہائشی پتا پر رابطہ کیا گیا تو وہاں موجود نہیں،تفتیش کے دروان یہ انکشاف ہوا کہ مدعیوں کی جانب سے جھوٹے پتے لکھوائے گئے ،تفتیش کے دوران کے یہ ثابت ہوا کہ مذکورہ بالا مقدمات بے بنیاد درج کرائے گئے،مقدمات میں اے کلاس کی رپورٹ منظور کرکے مقدمات بند کئے جائیں عدالت نے حکم دیا کہ ایک بار پھر سے مدعی مقدمات کے بارے میں تفصیلات لی جائیں تفتیش کرکے ائندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے عدالت نے مزید سماعت 2فروری تک ملتوی کردی