وفاقی حکومت کی جانب سے عارضی شیلٹر ہوم قائم کردیا گیا

وفاقی حکومت کی جانب سے عارضی شیلٹر ہوم قائم کردیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں سول ہسپتال ٹراما سینٹر سے منسلک سڑک پر وفاقی حکومت کی جانب سے عارضی شیلٹر ہوم قائم کردیا گیا،وزیراعظم کی ہدایت پرکراچی میں قائم ہونے والی پہلی عارضی پناہ گاہ پرٹینٹ لگا کرقائم کیے گئے عارضی شیلٹرہوم کا افتتاح گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کیا۔گورنرسندھ نے کہاکہ عمران خان کے وژن کے تحت شیلٹر ہوم بنایا ہے ہم مشکور ہیں خرم شیرزمان اور انکی ٹیم کے کہ انہوں نے یہ کام سر انجام دیا،چار سے پانچ سو لوگوں کو کھانا کھلائیں گے،سندھ بھر سے لوگ سول اسپتال آتے ہیں،مریضوں کے تیمار داروں کے لئے بہت اچھا ہوگاپاکستان ریلوے اور پورٹ ٹرسٹ سے بات چل رہی ہے،اس زمین پر شیلٹر بنائیں گے،کینٹ اسٹیشن اور جناح اسپتال کے پاس بھی شیلٹر ہوم بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی سندھ کا سب سے بڑا شہر ہے کراچی کے اپنے مسائل ہیں ملک میں تبدیلی اس دن آگئی جس دن ہماری حکومت آئی،تبدیلی کا عمل رکے گا نہیں،اگر کوئی سمجھتا ہے کہ طاقتور ہے تو بچ جائے گایہ اب ممکن نہیں ہے۔ گورنرسندھ کا کہنا تھا کون کہتا کہ نیب ہمارے تابع ہے،ہمارے دو وزیر فارغ ہوئے،دو سے پوچھ گچھ جاری ہے نیب ہمارے تابع ہوتی تو ایسا کیوں ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ انصاف سب کے لئے ہے اس بار سب کو تکلیف اس لئے ہورہی ہے کیونکہ جنہیں لگ رہا تھا کہ نہیں پکڑے جائیں گے ان پر بھی ہاتھ ڈالاجارہا ہے کوئی سایءں سرکار سے بھی پوچھے کہ اب تک ایسا کیوں نہیں کیا۔تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کہاکہ سول اسپتال کے اطراف سینکڑوں افراد کھلے آسمان تلے سوتے تھے۔وزیر اعظم عمران خان اپنا کیا ہوا ہر وعدہ پورا کر رہے ہیں۔ مستقبل میں مستقل پناہ گاہیں بھی تعمیر ہوں گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر