اب احتساب بڑے مگرمچھوں سے شروع ہوگا،، خرم شیر زمان

اب احتساب بڑے مگرمچھوں سے شروع ہوگا،، خرم شیر زمان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر اوررکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ ادارے فیصلہ کرچکے ہیں کہ اب احتساب بڑے مگرمچھوں سے شروع ہوگا، اپوزیشن کی حکومت سے اتنی زیادہ ناراضی کی وجہ سمجھ سے بالا تر ہے، اپوزیشن چاہتی ہے کہ ہم آتے ہی انہیں این آر او دے دیں۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے خرم شیرزمان نے کہاکہ نیب آزاد ادارے کی حیثیت سے کام کررہا ہے، اداروں نے بڑے مگرمچھوں کے احتساب کا فیصلہ کرلیا،چیئرمین اے پی سی نواز شریف اور شہباز شریف کے کیسز نہیں دیکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کئی بار اقتدار میں رہی جبکہ تحریک انصاف کو پہلی بار حکومت ملی، اپوزیشن چاہتی ہے کہ ہم آتے ہی انہیں این آر او دے دیں۔ خرم شیر زمان نے کہاکہ پی پی اور مسلم لیگ ن کا دہرا معیار قابل قبول نہیں ہے، تحریک انصاف کی حکومت کا جرم صرف یہ ہے کہ ہم نے کرپشن کرنے والے شخص کو کرپٹ ہی بولا کیونکہ عوام نے ہمیں کرپشن کے خاتمے اور اداروں کو آزاد کرنے کا مینڈیٹ دیا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت آنے سے قومی احتساب بیورو آزاد ادارے کی طرح کام کررہا ہے جبکہ ماضی میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے نیب کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر