پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات نہیں جیت سکے گی،منظور حسین وسان

پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات نہیں جیت سکے گی،منظور حسین وسان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کے سینئررہنما منظورحسین وسان نے پیپلزپارٹی مخالف عمران خان کے لیے نیا خواب دیکھ لیا کہتے ہیں کہ ملکی تاریخ سازشوں سے بھری پڑی ہے، عمران خان کی حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں جیت سکے گی،تحریک انصاف کی حکومت اداروں کے ساتھ ملکردوسروں کے لیے دشواریاں تو پیدا کر رہی ہے لیکن2020 عمران خان کے لئے بھی اچھا نہیں ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں منظوروسان کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے عمران خان دشواریاں تو پیدا کر رہے ہیں لیکن 2020 عمران خان کے لئے بھی اچھا نہیں ہوگا،نیب اور حکومتی گٹھ جوڑ کے باوجود عمران خان کے بندے بھی پکڑ میں آئیں گے،کل کوئی ایسا دن آئیگا کہ عمران خان خود بھی روئے گا کہ میرے ساتھ کیا ہوا اوریہ کیوں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ سازشوں سے بھری پڑی ہے جس طرح کے ہتھکنڈے حکومت استعمال کرے گی یہ انکے لئے بھی فائدہ مند نہیں ہوگا۔منظوروسان کا کہنا ہے کہ 2019 حکومت کا سال ہے اس میں وہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں کریں گے مگرعمران خان کا مقصد پورا نہیں ہوگا،عمران خان کو سوچنا چاہیے جمہوریت کو نقصان نہ دے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف انتقامی کاروائیاں نئی بات نہیں ہے ،حکومت مخالف جماعتوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں سے حکومت کامیاب نہیں ہوگی، ہم چاھتے ہیں کہ جمہوریت چلے اور حکومت اپنی مدت پوری کرے۔مگر عمران خان نہیں چاہتے کے جمہوریت چلے اورحکومت مدت پوری کرے،عمران خان کسی اور طریقے سے اقتدار میں رہناچاہتے ہیں مگر اس کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر