ڈی جی رینجرز نیشنل اوپن اسکواش چیمپئین شپ24دسمبر سے شروع ہوگی

ڈی جی رینجرز نیشنل اوپن اسکواش چیمپئین شپ24دسمبر سے شروع ہوگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)12ویں ڈی جی رینجرز سندھ نیشنل اوپن اسکواش چیمپیئن شپ جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس نارتھ ناظم آباد میں24 دسمبر سے شروع ہوگی۔12 ہزار کی انعامی رقم کے مینز ایونٹ میں طیب اسلم دفاعی چیمپیئن ہوں گے۔ڈی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔یہ بات ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر عبدالغفار اور جہانگیر خان نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ 24 دسمبر کو کوالیفائنگ راونڈ کے مقابلے ہوں گے۔105کھلاڑی ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کریں گے۔چیمپیئن شپ کا آغاز 25دسمبر سے ہوگا۔چیمپیئن شپ کے سیمی فائنلز 28جبکہ فائنلز مقابلے29 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کی انعامی رقم پندرہ ہزار ڈالررکھی گئی ہے جبکہ 3 ہزارڈالرز کے ویمنز ایونٹ میں فائزہ ظفر اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی۔ٹورنامنٹ سے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ 12 سال سے ڈی جی رینجرز اسکواش ٹورنامنٹ کامیابی سے منعقد ہورہا ہے ۔پاکستان رینجرز نے کراچی میں امن کیلئے مثالی اقدامات کئے ہیں ۔12 سال کے دوران حالات بھی خراب ہوئے متعدد بار ایسا لگا کہ ایونٹ منعقد نہیں ہوسکے گا ۔رینجرز نے اسکواش کیساتھ ، باکسنگ فٹبال اور ہاکی کو بھی پروموٹ کیا ہے ۔جہانگیر خان نے کہا کہ شہر میں امن کا سہرا سکیورٹی اداروں کو جاتا ہے12 سال سے مسلسل اس ایونٹ کا انعقاد کر رہے ہیں۔چیمپیئن شپ کا کھلاڑیوں کو بہت ذیادہ فائدہ ہوگا۔100سے زائد کھلاڑیوں کی انٹریز ہمارے پاس آچکی ہیں۔چیمپیئن شپ میں 32 کھلاڑی ان ایکشن ہوں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر