وفاقی وزیر علی زیدی امریکہ میں زرداری کی مبینہ جائیداد کی تفصیلات سامنے لے آئے

وفاقی وزیر علی زیدی امریکہ میں زرداری کی مبینہ جائیداد کی تفصیلات سامنے لے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک+آئی این پی) وفاقی وزیر علی حیدر زیدی سابق صدر آصف زرداری کی امریکا میں مبینہ جائیدادوں سے متعلق دستاویزات سامنے لے آئے،وفاقی وزیر ساحلی امور علی حیدر زیدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سابق صدر کی امریکا میں مبینہ جائیدادوں کے حوالے سے مبینہ دستاویز پوسٹ کی ہیں،دستاویزات میں 524 ایسٹ، اسٹریٹ 72، اپارٹمنٹ 37F نیویارک کی ٹیکس رسیدوں پر آصف زرداری کا نام واضح درج ہے۔علی حیدر زیدی نے اپنی پوسٹ میں ان مبینہ دستاویزات کو پارٹی رہنما خرم شیر زمان کے اکاؤنٹ پر ٹیگ کیا ہے اور سابق صدر کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کی دائر کردہ درخواست کیلئے مزید معلومات قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ آصف زرداری امریکا میں اپارٹمنٹ کے مالک ہیں جو انہوں نے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیے۔
علی زیدی