سعودی عرب یو اے ای کی امداد پر کوئی شرائط نہیں ، اپوزیشن کی ہر بات قبول ، احتساب پر سمجھوتہ نا ممکن : وزیر اعظم

سعودی عرب یو اے ای کی امداد پر کوئی شرائط نہیں ، اپوزیشن کی ہر بات قبول ، ...

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے جو امداد دی ہے اس پر کو ئی شرط عائد نہ امداد کے بدلے ہم کوئی جنگ لڑیں گے جبکہ اپنی پارٹی کی لیڈر شپ ہدایت کی ہے اپوزیشن کی ہر بات مان لیں لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ ہم احتساب سے پیچھے ہٹ جائیں۔گزشتہ روزپنجاب حکومت کے سو روز مکمل ہونے پر ایوان اقبال لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وز یر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا اسمبلی میں روز ڈرامہ ہورہا ہے، اپوزیشن کہتی ہے ہم انتقام لے رہے ہیں، ہم نے تو کوئی کیس نہیں بنایا یہ سب پرانے دور کے کیس ہیں،میں نے پارٹی لیڈرشپ کو کہا ہے اپوزیشن کی ہر بات مان لو، سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جا ر ی کرو، شہبا ز شر یف کو چیئرمین پی اے سی بنا دو لیکن یہ نہیں ہو سکتا احتساب سے پیچھے ہٹ جائیں۔ ملک کی سالمیت، مستقبل اور آنیوالی نسلوں کیلئے کرپشن او ر کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈالنا ضروری ہے ورنہ ملک کا مستقبل خطرے میں رہے گا، لہٰذا اپوزیشن ہم سے یہ نہ کہے احتسا ب سے پیچھے ہٹ جا ؤ ۔ 22 سال پہلے کرپشن کیخلاف ہی سیاست میں آیا، یہ لوگ پہلے حکومت کو پیسہ بنانے اور پھر اسمبلی کو کرپشن بچانے کیلئے استعما ل کرتے ہیں مگر یہ اب نہیں ہو گا۔ جب کرپشن ہوتی ہے تو قیمت عوام ادا کرتے ہیں ، ہم مہنگی بجلی، گیس دیتے ہیں تو انڈسٹری د و سرے ممالک سے مقابلہ نہیں کر پاتیں، روپے کی قدر گرنا ،ڈالر کی قیمت بڑھناشروع ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ زمین کے کیسز میں 30،30 سال لگ جاتے ہیں، ہم سول پروسیجر کورٹس کا قانون لا رہے ہیں جس کے ذریعے ایک سال کے اندر سارے سول کیسز کا فیصلہ ہو گا۔ وزیراعظم نے کہایہ بہت مشکل سے یہ فیصلہ کیا ہے، اس سے پنجاب، بلوچستان اور وفاق میں تبدیلی آئے گی۔ پولیس کو سیاسی کرنے کا بہت نقصان ہوا ، خاص طور پر پنجاب میں پولیس کو سیاسی کرنے کا نقصان ہوا، اصلاحات لا کر پولیس کو سیاست سے پاک کریں گے ۔ کوشش ہے چھوٹی چھوٹی چیزو ں سے کسانوں کی مدد کی جائے۔ ہم نے کسانوں کو اوپر لانا ہے تاکہ جس زمین سے 40 من فصل حاصل ہو رہی ہے اسے 80 من تک لایا جائے۔اقلیتوں کے تحفظ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ کا انٹر و یو پڑھ رہا تھا تو مجھے احساس ہوا قائداعظمؒ نے بہت پہلے کہا تھا ہندوستان میں مسلمانوں کو برابر کا شہری نہیں سمجھا جائیگا لیکن ہم نے سب اقلیتوں کو برابر کا شہری سمجھنا ہے، ہم نے بھارت کے نریندر مودی کو بتانا ہے آپ اپنی اقلیتوں کو کیسے رکھتے ہیں اور ہم کیسے رکھتے ہیں۔اس سے قبل لاہور میں تاجر و ں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہوتا دیکھنا چاہتا ہوں، یقین دلاتا ہوں صنعتوں کیلئے ماحو ل درست کریں گے، جو جائز پیسہ بنائے اس کو غلط نہ سمجھیں، مہاتیر محمد نے دولت بنانے کا موقع دیا اور شیخ محمد نے بھی ایسا ہی کیا، اگر منافع بنتا ہے تو مزید لوگ آ کر سرمایہ کاری کریں گے اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی تب ہی بڑھے گی جب وہ پیسہ بنائیں گے ۔وزیراعظم کا کہنا تھا صنعتو ں کو گیس اور بجلی سستی ملے گی، اگرصنعتوں کو ری بیٹ نہیں دیں گے تو ان کا دیوالیہ نکل جائے گا، گورننس سسٹم ٹھیک کردیا توملک ٹیک آف کر جائیگا۔عمران خان نے کہا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے جو امداد دی ہے اس پر کوئی شرط عائد نہیں، امد ا د کے بدلے ہم نے کوئی جنگ نہیں لڑنی، ہم امن کے داعی ہیں اور امن کے لیے جو کردارادا کرسکے کریں گے، پاکستان کی جہاں بھی ضرور ت پڑی ثالثی کا کردار اداکرے گا، پاکستان کی فوج اب کسی اور کی جنگ نہیں لڑے گی۔

وزیر اعظم

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا جنوبی پنجاب صو بہ بنانے کا وعدہ پورا کرنے کیلئے ا یگز یکٹو کونسل قائم کی جا چکی، یکم جولائی 2019ء سے جنوبی پنجاب کیلئے الگ سیکر ٹر یٹ کام شروع کر دے گا۔پنجاب حکومت کے سو روز مکمل ہونے پر ایوان اقبال لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں انکا مزید کہنا تھا مسا ئل زیادہ اور وسائل کم ہیں، پنجاب کے لوگوں کی توقعا ت سے بڑھ کر کام کرینگے ، صوبے کو درست منزل کی طرف گامزن کرنے میں کا میاب ہونگے ۔عثمان بزدار نے اپنی حکومت کی 100روزہ کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا صوبے میں چار ٹیکنکل یونیو ر سٹیاں بنائی جا ر ہی ہے جبکہ 8 اسپیشل اکنامک زون بھی قائم کیے جائیں گے، نئی لیبر پالیسی 2018 متعارف کرا رہے ہیں۔ وزیر اعظم ہاؤ سنگ ’’اپنا گھرسکیم‘‘ کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے ہیں، پنجاب میں نئی ایگری کلچرپالیسی تشکیل پاچکی ، لایؤاسٹاک کے شعبے میں نئی پا لیسی لائی جا رہی ہے، پنجاب میں پہلی بار ماسٹر واٹر پلان ترتیب دیا جا رہا ہے۔ پنجاب میں چھوٹے ڈیمز پر آبی ذخائر بنائے جائیں گے، یکم جنوری سے چار اضلا ع میں صحت کارڈ پروگرام شروع کیا جارہا ہے پانچ مدراینڈ چائلڈ کیئرہسپتال بنائے جائیں گے، پنجاب میں نئی ایجو کیشن پالیسی متعارف کرائی جاچکی ہے، شہروں ،دیہات کیلئے صاف پانی پراجیکٹ کیلئے الگ اتھارٹی قائم کی جا رہی ہے، پہلے سو دنوں میں سوا کروڑ پودے لگا ئے جا چکے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی خواب کی تعبیر کا وقت آن پہنچا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر عار ضی پناہ گاہیں قائم کر دی ہیں، راولپنڈی اور لاہور میں پانچ پناہ گاہوں کی تعمیر آخری مرحلے میں ہے،صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تجاوز ا ت کیخلاف بلا امتیاز کاروائی کی گئی، جس کی مالیت 171ارب روپے ہے، سو ر و ز ہ پلان نشان منزل تھا، منزل نہیں۔ پنجاب میں اداروں کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، کارکردگی سے متعلق پیش کی جانیوالی رپورٹ ٹیم ورک ہے، میرے انتخابات کی وجہ سے صوبہ میں اسٹیٹس ٹوٹ گیا، وزیر اعظم نے سہولتوں سے محروم علاقے سے وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب کیا ، 30فیصد ترقیاتی فنڈز بلدیاتی اداروں کو منتقل کئے جائیں گے، ڈی آر سی کا قانون جلد منظو ر ی کیلئے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، پنجاب اسکل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جا چکا ، صحت، انصاف پراجیکٹ کو وسعت دی جا رہی ہے، طبی شعبے میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دیدی ، وزیراعظم پورٹل میں 50ہزار شکایتوں کا ازالہ کر چکے ہیں، گڈگورننس کیلئے پہلی مرتبہ ایڈوائزری کونسل بنائی ہے۔

عثمان بزدار

مزید : کراچی صفحہ اول