کامیابی ہمارا مقدر ہے کیونکہ ہم حق پر ہیں،سید مصطفی کمال

کامیابی ہمارا مقدر ہے کیونکہ ہم حق پر ہیں،سید مصطفی کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئر سید مصطفی کمال نے کہاکہ ظالم وہ نہیں جو ظلم کر رہا ہے، بلکہ وہ ہے جو ظلم سہہ رہا ہیاگر نوجوان صرف میرے ساتھ کھڑے ہو جائیں تو انہی حکمرانوں سے کام کروا لیں گے،نوجوانوں تم سے پوچھا جائے گا کہ گھر میں گٹر ملا پانی آرہا تھا تو اللہ پر توکل کر کے آواز کیوں نہیں اٹھائی۔ہم گلی محلوں میں جاکر کراچی والوں سے کہیں گے کہ اٹھیں اور بولنا شروع کریں جو لوگ حق کی جدوجہد میں شامل نہیں ہونگے ان پر انکے محلوں میں بھی عذاب آئے گااگر ایک لاکھ لوگ چلنا شروع کریں جو لوگ کہتے ہیں ہماری ذمہ داری نہیں وہ خود چل کر آئیں گے کہ ہماری زمہ داری ہے۔ہم کمزور ہیں اللہ تعالیٰ بھی ہمارا زیادہ امتحان نہیں لے گاکامیابی ہمارا مقدر ہے کیونکہ ہم حق پر ہیں ہماری کامیابی یہ ہے کہ لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق ملیں،پیلے اسکولوں میں تعلیم ملے، اسپتالوں میں دوائیں، گھروں میں گیس، بجلی اور پانی یہی وہ جگہ ہے جہاں میں خود بیٹھا تھا اور قریب لیاری میں مہاجروں کو اغواء کر کے قتل کیا جا رہا تھامائیں اپنے بچوں کے لیے تڑپ رہی تھیں۔30 نوجوانوں کو قتل کر کے انکی لاشیں مختلف جگہوں پر پھینک دی گئی تھیں اور مزید 30 اغواء کر لیئے گئے تھے آج یہاں اس مجمع میں سندھی، بلوچ، پختون، پنجابی مہاجر سب ساتھ بیٹھے ہیں ہماری محنت اللہ ہر گز رائیگاں نہیں جانے دے گاآج بھی ایم این اے، ایم پی اے اور وزیر ہیں لیکن کردار نہیں ہے،مسئلہ اختیار کا نہیں کردار ہے موجودہ میئر کو نیویارک کے اختیارات دے دیئے جائیں یہ اسے بھی اورنگی ٹاؤن بنا دیں گے اگر ہم اچھے انسان نہیں تو جتنا اختیار مل جائے وہ جہنم میں جانے کا باعث بنے گا،کارکنان اپنا کردار بلند کریں تاکہ دنیاوی کامیابی ملنے کے بعد رسوا نہ ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک سر زمین پارٹی کے تحت ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں ورکرز کنونشن کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کیااس مو قع پر پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی سمیت دیگر مرکزی قائدین بھی موجود تھے۔

مزید : کراچی صفحہ اول