نواز شریف کو عدالتوں میں صفائی کا بھرپور موقع ملا ، جج آزاد ، فیصلے ک انتظار کرنا ہو گا : شاہ محمود قریشی

نواز شریف کو عدالتوں میں صفائی کا بھرپور موقع ملا ، جج آزاد ، فیصلے ک انتظار ...

ملتان (آئی این پی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شکیل آفریدی کے بدلے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق باتوں میں کوئی صداقت نہیں،نواز شریف کو سپریم کورٹ، جے آئی ٹی اور احتساب عدالت نے اپنا موقف پیش کرنے کا بھرپور موقع دیا ، عدلیہ اور جج آزاد ہیں، فیصلے کیلئے سب کو انتظار کرنا ہو گا،پاکستان اور بھارت کے درمیان ماحول کو سازگار بنانے کیلئے کچھ قیدیوں کو رہا کیا۔وہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکہ نے اپنی پالیسی پر نظرثانی کی ہے، خوش آئند ہے کہ طالبان امریکہ نے مل بیٹھ کر فیصلہ کیا ہے اورتوقع ہے کہ بات مزید آگے بڑھے گی اور امن قائم ہو گا جبکہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن ہو کیونکہ افغانستان میں امن کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ طاقت کے استعمال سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال مزید بگڑ رہی ہے اور دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے بے خبر نہیں رہ سکتی اس حوالے سے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور او آئی سی کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم روکنے کا مسلسل مطالبہ کیا ہے جبکہ سیکرٹری جنرل او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی مذمت کی ہے۔

شاہ محمود

مزید : کراچی صفحہ اول