صہیونی فوج کے ہاتھوں 3 فلسطینی شہید، 2 صحافی‘ 4 پیرا میڈیکل سٹاف سمیت درجنوں زخمی

صہیونی فوج کے ہاتھوں 3 فلسطینی شہید، 2 صحافی‘ 4 پیرا میڈیکل سٹاف سمیت درجنوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی نوجوان شہید اور 2 صحافی سمیت 4 پیرا میڈیکل سٹاف زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں اسرائیلی سرحد کی جانب احتجاجی مارچ کرنیوالے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے قابض اسرائیلی فوج نے روایتی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے براہ راست فائرنگ کردی جس سے 3 فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال لے جایا گیا تاہم دوران علاج تینوں زتبہ شہادت پر فائز ہو گئے،شہداء کی شناخت جاہ جوح، عبدالعزیز اور مہر یاسین کے نام سے ہوئی۔اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے 2 صحافیوں کو طبی امدادفراہم کرنیوالے پیرا میڈیکل کارکنان بھی صہیونی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے ، علاوہ ازیں درجن سے زائد مظاہرین بھی زخمی ہیں۔واضح رہے رواں برس 30 مارچ سے شروع ہونیوالی ’اپنے گھروں کو واپسی مہم‘ کے تحت فلسطینی شہریوں کا یہ مسلسل 39 واں ہفتہ وار مظاہرہ تھا،اب تک اسرائیلی فوج کی مظاہرین پر فائرنگ سے پیرا میڈیکل سٹاف اور صحافیوں سمیت 250 سے زائد فلسطینی نوجوان شہید ہوچکے ہیں ۔