حکومت کا25دسمبر کو یوم قائد اعظم اور کرسمس پر عام تعطیل کا اعلان

حکومت کا25دسمبر کو یوم قائد اعظم اور کرسمس پر عام تعطیل کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)یوم قائد اعظم و کرسمس کے موقع پر25دسمبربرزومنگل کو عام تعطیل کے باعث تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومت نے25دسمبر بروز منگل کو یوم قائد اعظم و کرسمس کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے، جس کے باعث تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بینکس، اسٹاک ایکسچینج،کراچی کاٹن ایکسچینج سمیت دیگرتمام مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔نیز عدالتوں میں بھی عام تعطیل ہوگی۔ بانی پاکستان و بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت اور کرسمس کے موقع پرشہرقائد میں پروقار تقریبات منعقد کی جائینگی اور قومی پرچم لہرائے جائینگے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ اور گورنرسندھ نے پولیس سمیت تمام قانون نافذکرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام کو25دسمبر کے دن سیکورٹی کے سخت سے سخت انتظامات کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ دوسری جانب بینک دولت پاکستان کے سرکلر کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز آف پاکستان تمام شیڈولڈ بینک و مالیاتی ادارے بھی25 دسمبر بروز منگل کو یوم قائد اعظم کی عام تعطیل کے باعث بند رہیں گے۔