الحمرا ہال کی تزئین و آرائش پر 13کروڑ کا فنڈ مختص، حنا پرویز کا احتجاج

الحمرا ہال کی تزئین و آرائش پر 13کروڑ کا فنڈ مختص، حنا پرویز کا احتجاج

لاہور(فلم رپورٹر) معروف فیشن ڈیزائنر و رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے الحمرا ہال کی تزئین و آرائش کے نام پر 13کروڑ کے فنڈز مختص کرنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میںآواز بلند کر دی ۔ پنجاب اسمبلی میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ حکومت نے الحمرا کی تزئین و آرائش کیلئے پہلے 18کروڑ سے زائد رقم جاری کی مگر اس کا کسی قسم کا آڈٹ نہیں کروایا اور اس مرتبہ 19کروڑ ننانوے لاکھ کی بھاری رقم کس قسم کی تزئین و آرائش کیلئے مختص کی گئی ہے اور یہ 19کروڑ کس کس مد میں استعمال کئے جانے ہیں یہ سب کیا ہورہا ہے۔

اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے ۔

مزید : کلچر