سٹیج ڈرامہ ’’لوربوائز‘‘میں پرفارمنس کے ساتھ نجی چینل کے شو میں گلوکاری

سٹیج ڈرامہ ’’لوربوائز‘‘میں پرفارمنس کے ساتھ نجی چینل کے شو میں گلوکاری
 سٹیج ڈرامہ ’’لوربوائز‘‘میں پرفارمنس کے ساتھ نجی چینل کے شو میں گلوکاری

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و گلوکارہ سدرہ نور کی شوبز میں مصروفیت بڑھ گئیں۔ اداکارہ ان دنوں سٹیج ڈرامہ ’’لوربوائز‘‘میں پرفارمنس کے ساتھ ساتھ نجی چینل کے شو میں باقاعدگی سے گلوکاری بھی کررہی ہیں۔اداکارہ کاکہنا ہے کہ گلوکاری میں شوق اور اداکاری جنون ہے ،میں نے ہمیشہ کوشش کی کہ اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کو جاری رکھوں ۔آج سٹیج ڈرامہ کے ساتھ ساتھ نجی چینل کے شو’’جو ک در جوق‘‘ میں گلوکاری کا بھی مظاہرہ کررہی ہوں ۔میرے خیال میں ماضی کی نسبت آج سٹیج معیار ی نہیں ہے اس میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے جس کے لیے پروڈیوسرز اور فنکاروں مل کر جدوجہدکرنا ہوگی۔ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ منفرد اور معیار کو کام کوترجیح دوں یہی وجہ ہے کہ میں تعدادکو اہمیت نہ دے سکی۔

سدرہ نور کامزید کہناتھاکہ مجھے فلموں میں گانے کی آفرز بھی ہیں جس پر غور کررہی ہوں ۔جب سے پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کو مواقع ملنا شروع ہوئے ہیں ہماری فلم انڈسٹری کی حالت کچھ بہتر نظر آنے لگی ہے۔

مزید : کلچر