نیٹ ورک سیکورٹی مسائل پر امریکہ کی دروغ گوئی ،چین کا احتجا ج

نیٹ ورک سیکورٹی مسائل پر امریکہ کی دروغ گوئی ،چین کا احتجا ج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (آئی این پی ) چین نے امریکہ کی نیٹ ورک سیکورٹی کے مسائل پر دروغ گوئی کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے اصل حقائق سے ہٹ کرنیٹ ورک سیکورٹی کے مسائل پرچین کو مورد الزام ٹھہرایا،یہ اقدام بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے،چینی اہلکاروں کے خلاف نام نہاد مقدمہ منسوخ کرنا چاہیے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھن اینگ نے کہا کہ نیٹ ورک سیکورٹی کے مسائل پرامریکی دروغ گوئی کے خلاف چین نے فوری طور پراپنا موقف بیان کر دیا ہے۔امریکہ نے اصل حقائق سے ہٹ کرنیٹ ورک سیکورٹی کے مسائل پرچین کو مورد الزام ٹھہرایا اور"نیٹ ورک چوری" کے جرم میں دو چینی اہلکاروں پر مقدمہ قائم کیا ہے. یہ اقدام بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے اور چین-امریکہ تعاون کے لیے نقصان دہ ہے. چین اس کی سخت مخالفت کرتا ہے ۔ہوان چھن ینگ نے کہا کہ امریکہ کوفوری طور پر اپنے اس غلطاقدام کو درست کرنا چاہیے، نیٹ ورک سیکورٹی کے مسائل پرچین کو بدنام کرنے کے اس سلسلے کو ختم کرتے ہوئے چینی اہلکاروں کے خلاف نام نہاد مقدمہ منسوخ کرنا چاہیے تاکہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات اور متعلقہ شعبوں میں تعاون کوکسی بھی قسم کاسنگین نقصان نہ پہنچے۔چین اپنی نیٹ ورک سیکورٹی اور اپنے مفادات کی حفاظت کے لئیتمام ترضروری اقدامات کرے ۔

مزید :

عالمی منظر -