”سارا دن بسکٹوں پر گزارا نہیں ہوتا ، اس لیے میں نے عمران خان سے کہا کہ ۔۔“عمران خان کی طرف سے ڈائٹنگ کا مشورہ ملنے پر شیخ رشید نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

”سارا دن بسکٹوں پر گزارا نہیں ہوتا ، اس لیے میں نے عمران خان سے کہا کہ ...
”سارا دن بسکٹوں پر گزارا نہیں ہوتا ، اس لیے میں نے عمران خان سے کہا کہ ۔۔“عمران خان کی طرف سے ڈائٹنگ کا مشورہ ملنے پر شیخ رشید نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کابینہ اجلاس میں عمران خان سے کھانے کی خواہش کا اظہار کیا تو وزیراعظم نے انہیں ڈائٹنگ کامشورہ دیا تاہم اب وزیر ریلوے نے اس پر ایسی بات کہہ دی ہے کہ سن کرآپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا کہناتھا کہ عمران خان کی حکومت اچھی چل ر ہی ہے اور وہ کافی محنت بھی کر ر ہے ہیں ، ہمیں لٹا پٹا خزانہ ملا ہے ، چوروں سے گھر خالی ملا ہے ، وہ جاتے ہوئے دیگچیاں بھی اٹھا کر لے گئے ہیں اور چائے کا سامنا بھی نہیں چھوڑا۔ انہوں نے شیخ رشید سے خاتون اینکر پرسن نے خوشگوار ماحول میں سوال کیا کہ سناہے کہ اجلاس میں آپ کو کچھ کھانا نہیں ملتاتو عمران خان نے آپ کو ڈائٹنگ کا مشورہ دیا ہے ۔ اس پر شیخ رشید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے گزار ش کی ہم کھانا گھر سے ہی لے آئیں گے ،سارا دن بسکٹوں پر گزارا نہیں ہوتا ، صبح صبح ناشتے کے بغیر ہی نکلتے ہیں ، یہ کوئی نہیں بولتا تھا میں نے کہا کہ اس کی بھی بریکنگ نیوز بن گئی ۔ ان کا کہناتھا کہ میں چاہتاہوں کہ میں کھاتے پیتے گھر کا نظر آﺅں ۔ ان کا کہناتھا کہ عمران خان فٹ آدمی ہیں اور وہ ایکسرسائز بھی کرتے ہیں ۔

مزید :

قومی -