سیاست نہ کی تو پاکستان میں نہیں رہوں گا،فیصل رضا عابدی اڈیالہ جیل سے رہا

سیاست نہ کی تو پاکستان میں نہیں رہوں گا،فیصل رضا عابدی اڈیالہ جیل سے رہا
سیاست نہ کی تو پاکستان میں نہیں رہوں گا،فیصل رضا عابدی اڈیالہ جیل سے رہا

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے سابق سینٹر فیصل رضا عابدی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

جیل سے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ ہم نے عدلیہ کے احترام کو عملاً ثابت کیا، جیل کو میں نے اپنے لیے باعث اصلاح سمجھا، اپنے تلخ رویے کو وہیں دفن کر کے آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں رہنے کا فیصلہ 15دن میں کروں گا، اگر سیاست نہ کی تو پاکستان میں نہیں رہوں گا جبکہ زیادہ چانسز میرے پاکستان سے ہجرت کرنے کے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی